
خلیج اردو
10 اکتوبر 2020
ممبئی: ممبئی پولیس نے مبینہ جعلی ٹی وی ریٹنگ کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ مشہور بھارتی اینکر ارناب گوسوامی جس ٹی وی پر شو کرتے ہیں اس رپبلک ٹی وی سمیت تین چینلز کے خلاف ریٹنگ کے سسٹم پر اثرانداز ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایسے میں ایک شخص جس کے گھر میں ریٹنگ چیک کرنے والا پیپل میٹر لگا ہوا ہے ، نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ مخصوص چینلز دیکھنے کے بدلے ہر مہینے پیسے ملتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کا ڈی ٹی ایچ ڈیوائس خود بخود ریچارج ہوتا تھا اور اسے پتہ نہیں تھا کہ کون اسے ریچارج کرتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وشال نام کا ایک شخص انہیں مخصوص اوقات میں ٹی وی چینل دیکھنے کے بدلے چار سے پانچ سو روپے ماہانہ دیتا تھا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کسی بھی ریٹنگ کت نظام سے نابلد تھے اور انہیں کوئی معلومات نہیں تھی کہ وہ نادانستہ طور پر کسی جرم میں کسی کی اعانت کررہا ہے۔
پولیس نے بوکس چینل اور فقت مراٹھی چینل کے مالکان سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ رپبلک ٹی وی کے خلاف تحقیقات کی جاری ہے۔ گرفتار افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
ممبئی میں پیپلز میٹر کے نام سے گھروں میں ٹی آرپی کے لیے میٹر لگائے جاتے ہیں۔ ان کی تعداد 2000 تک ہے اور ان افراد کے دیکھنے پر ٹی آر پی کا انحصار ہوتا ہے۔ کسی ایک پیپل میٹر والے شخص پر بھی اگر اثرانداز ہو تو اس سے ریٹنگ پر کافی فرق پڑتا ہے۔
Source : NDTV







