عالمی خبریں

اخبار نے اشتہار مسترد کیا تو تنظیم نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

خلیج اردو
نیویارک:ملک کو کون چلاتا ہے ٹرمپ یا مسک؟امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شروع کی جانے والی اشتہاری مہم مسترد کر دی، مسک مخالف مہم شروع کرنے والی تنظیم کامن کاز نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔

 

اشتہار میں ایک دیو ہیکل مسک کو وائٹ ہاؤس کا ایک چھوٹا ماڈل پکڑے دکھایا گیا تھا؟ کامن کاز نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا،کسی نے بھی ایلون مسک کو ووٹ نہیں دیا۔ ایلون نے پہلے دن سے افراتفری پیدا کرکے ہماری روزی روٹی خطرے میں ڈال دی۔

 

کاپشن میں لکھا تھا کہ مسک اپنے سوا کسی کو جوابدہ نہیں، آئین ایک وقت میں صرف ایک صدر کی اجازت دیتا ہے،امریکی ووٹرز سے اپیل ہے،اپنے سینیٹرز کو کال کریں اور انہیں بتائیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلون مسک کو برطرف کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button