
خلیج اردو
نارووال:پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رہنما اور صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عمران خان پر خوب تنقید کی ہے۔
پیر کو صوبہ پنجاب کے ایک ضلع نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اڈیالا جیل سے خط پر خط آرہے ہیں منتیں ہورہی ہیں،، اللہ کے واسطے مجھے بچا لو۔
مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے کہا کہ سوائے اڈیالہ جیل کے باقی ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں ، خطوط لکھے جارہے ہیں اور باہرنکالنے کی منتیں ہورہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2017میں نوازشریف نے جس دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا اس کو واپس لایا گیا ، نوازشریف کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ہم نےپچھلی حکومتوں پر الزامات کی بجائے کام جاری رکھنے کو ترجیح دی ، ایک سال کے کم عرصے میں نوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔
مریم نواز بولیں کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد آج پہلا عوامی اجتماع ہے ،لوگ ملک ڈیفالٹ ہونے کے انتظار میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا اب ایک تبدیلی بھی میرٹ کے بغیر نہیں ہوتی۔