خلیج اردو
ممبئی: ویٹرن تیلگو اداکار اور اداکار مہیش بابو کے والد کرشنا حیدرآباد میں صبح 4 بجے کے قریب انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں پیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
اداکار مہیش بابو نے جنوری میں اپنے بڑے بھائی رمیش بابو جبکہ اپنی ماں اندرا دیوی کو ستمبر میں کھویا تھا۔ ان کے مداحوں کی جانب سے غم کی اس گھڑی میں ہمدردری کا اظہار کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times