
بریجٹ بارڈو فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا: "بریجٹ بارڈو فاؤنڈیشن بڑے افسوس کے ساتھ اپنی بانی اور صدر، مسز بریجٹ بارڈو کے انتقال کا اعلان کرتی ہے، جو ایک عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور گلوکارہ تھیں، جنہوں نے اپنی شاندار فلمی کیریئر کو چھوڑ کر اپنی زندگی اور توانائی جانوروں کی فلاح و بہبود اور اپنی فاؤنڈیشن کے لیے وقف کر دی تھی۔” بیان میں انتقال کے وقت اور مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔
بارڈو 1956 میں فلم "…And God Created Woman” سے عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد تقریباً 50 مزید فلموں میں نظر آئیں، اور بعد ازاں اداکاری ترک کر کے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کیا۔






