
متحدہ عرب امارات میں آنی کے ذریعے فوری رقم کی منتقلی کا نظام صرف اُن بینکوں کی اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے قابلِ استعمال ہے جو اس سسٹم کا حصہ ہیں۔ صارفین Apple اور Android دونوں پر آنی کی موبائل ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، تاہم اس کے استعمال کے لیے کسی لائسنس یافتہ مالی ادارے میں اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔
آنی کے ساتھ شراکت رکھنے والے لائسنس یافتہ مالی اداروں میں اے ڈی سی بی، اے ڈی آئی بی، عجمان بینک، الہلال بینک، الفردان ایکسچینج، المشرق، ایچ ایس بی سی، دبئی اسلامک بینک، ایمریٹس اسلامک، امارات این بی ڈی، فیب، راس الخیمہ بینک، شارجہ اسلامک بینک، یو اے بی، وائی او، اور دیگر بینک و ایکسچینج کمپنیاں شامل ہیں۔
آنی کے ذریعے رقم منتقل کرنے کے لیے صارف اپنا متعلقہ بینک ایپ کھول کر ‘ٹرانسفرز’ سیکشن میں موجود آنی کی سروسز استعمال کر سکتے ہیں جن میں رقم بھیجنا، رقم وصول کرنے کی درخواست، اسکین اینڈ پے، زیرِ التواء درخواستیں اور بل تقسیم کرنے کے آپشن شامل ہیں۔
اس سے قبل صارف کو اپنے بینک کی موبائل ایپ کے ذریعے آنی میں انرولمنٹ مکمل کرنا ہوتی ہے جس میں منتخب اکاؤنٹ کو لنک کرنا، ایمریٹس آئی ڈی اور موبائل نمبر کی تصدیق، اور سیکیورٹی پن یا پاس ورڈ درج کرنا شامل ہے۔ انرولمنٹ مکمل ہونے پر بینک کی جانب سے تصدیقی ای میل موصول ہوتی ہے جس کے بعد صارف آنی کے ذریعے رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
ال اتحاد پیمنٹس کے مطابق آنی کے ذریعے رقم کی منتقلی کی فیس ہر مالی ادارہ اپنی پالیسی کے مطابق مقرر کرے گا۔







