پاکستانی خبریں

دعوؤں کے باوجود لاہور میں سموگ کا راج، بائیک سواروں کے لیے ماسک لازمی قرار

لاہور میں سموگ کا راج، بائیک سواروں کے لیے ماسک لازمی قرار

خلیج اردو
لاہور میں سموگ کی شدت برقرار ہے اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس 332 تک جا پہنچا جبکہ فیصل آباد 325 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ شیخوپورہ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ اور ملتان کی فضا بھی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔

پنجاب حکومت نے بھارت میں ہولی کے تہوار کے دوران فضائی آلودگی میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ آلودگی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور کی فضا آلودہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موٹر سائیکل سوار ماسک پہنیں، گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں، اور گھروں کے دروازے و کھڑکیاں بند رکھیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button