پاکستانی خبریں

صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی خدمات مثالی ہیں، گمبٹ میں گردوں اور پھیپھڑوں کا علاج مفت کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن

خلیج اردو
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کے کام کا موازنہ کسی اور صوبے سے کیا جائے تو واضح فرق نظر آئے گا۔ گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں گردوں اور پھیپھڑوں کے مفت علاج سے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انہیں صبح چار بجے دل میں تکلیف محسوس ہوئی تو وہ این آئی سی وی ڈی پہنچے، جہاں سینئر وزیر ہونے کے باوجود انہیں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں شفافیت اور عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات میسر آئیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button