
خلیج اردو
واشنگٹن: ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے تیسرے سہ ماہی کے منافع میں 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیرف کو قرار دیا گیا ہے، جو گاڑیوں کی فروخت میں اضافے سے حاصل ہونے والے منافع پر بھاری پڑ گئے۔
کمپنی نے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سہ ماہی کے دوران ٹیسلا کا منافع 1.4 ارب امریکی ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
ٹیسلا کے حکام کے مطابق، اس سہ ماہی میں ٹیرف سے کمپنی کو 400 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ تنظیمی اخراجات میں اضافے اور ریگولیٹری کریڈٹس سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی نے بھی منافع پر منفی اثر ڈالا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان نتائج نے مارکیٹ کی توقعات کو پورا نہیں کیا، تاہم کمپنی مستقبل میں لاگت میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔







