
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو حکومتی فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت جا کر کھیلنا کسی طور مناسب نہیں۔





