
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے "زیادہ دور مستقبل میں نہیں بلکہ جلد” ملاقات کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جنوبی کوریا روانگی کے دوران ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ٹرمپ نے کہا، “کسی موقع پر ہم شمالی کوریا کے ساتھ معاملات میں شامل ہوں گے۔ میرا خیال ہے وہ بھی چاہتے ہیں اور میں بھی چاہتا ہوں۔”
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے اپنے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کرنا چاہیں گے۔






