
خلیج اردو
دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی سال کے سب سے بڑے سپر مون نے آسمان کو روشن کر دیا۔ چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر آگیا، جس کے باعث وہ اپنے عام حجم سے ساڑھے 9 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون تھا، جس نے رات کے آسمان کو غیر معمولی چمک سے جگمگا دیا۔ سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام، یعنی ’پریجی‘ پر ہوتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ اس سلسلے کا اگلا اور آخری سپر مون دسمبر میں دیکھا جا سکے گا، جو سال 2025 کے فلکیاتی مناظر میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہوگا۔






