پاکستانی خبریں

سیاسی سرگرمیوں میں ریسکیو مشینری یا فائر بریگیڈ کا استعمال کھلی بددیانتی ہے اور عوامی اعتماد سے غداری کے مترادف ہے،پشاور ہائی کورٹ کا لانگ مارچ اور سرکاری وسائل کے استعمال پر بڑا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد، 14 نومبر 2025
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو لانگ مارچ اور سیاسی ریلیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال سے سختی سے روک دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری گاڑیاں، مشینری اور عملہ عوامی خدمت کے لیے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کے شو یا فائدے کے لیے نہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ سیاسی سرگرمیوں میں ریسکیو مشینری یا فائر بریگیڈ کا استعمال کھلی بددیانتی ہے اور عوامی اعتماد سے غداری کے مترادف ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے تحت عوامی وسائل کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، اور ان کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال حکمرانی کی غیر جانب داری کو مجروح کرتا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت کسی بھی لانگ مارچ، ریلی یا احتجاج کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملہ تعینات نہ کرے۔ عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو ہر سطح پر روکا جائے اور اس حوالے سے مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button