پاکستانی خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ذاتی زندگی پر دی اکانومسٹ کا آرٹیکل،عمران خان کی سیاست اور ذاتی زندگی میں بشریٰ بی بی کا غلبہ

خلیج اردو
دی اکنامسٹ گروپ کے ڈیجیٹل میگزین اٹھارہ سو تینتالیس میں شائع رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی اور ذاتی فیصلوں پر پیرنی بشرٰی بی بی کا گہرا اثر رہا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ عمران خان اقتدار کے حصول کے لیے سیاستی حکمت عملی کے بجائے توہمات اور روحانی رہنمائی پر انحصار کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے پنجاب کی پیرنی بشریٰ بی بی سے شادی اس امید پر کی کہ روحانی علم کی بنیاد پر اُن کی سیاست میں کامیابی یقینی ہو جائے گی۔ بشریٰ بی بی کی رہنمائی میں بانی نے دین داری کا لبادہ اوڑھے رکھا اور دنیاوی کامیابی کے لیے ان کی ہر ہدایت پر عمل کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی ریاستی امور میں فیصلہ کن کردار رکھتی تھیں اور وزیراعظم کے فیصلوں میں ان کی اجازت لازمی تھی۔ ان کے حکم پر وفادار ساتھی اور گھریلو ملازمین فارغ کیے گئے، اور وزیراعظم کے طیارے کی پرواز بھی ان کی اجازت کے بغیر نہ ہوتی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک ون آن ون ملاقات میں بھی بشریٰ بی بی موجود رہیں اور ملاقات کا بیشتر وقت وہی بولتی رہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بانی نے بشریٰ بی بی کی کرپشن پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button