پاکستانی خبریں

کراچی میں ڈمپر اور واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد کر دی گئی،، ٹریفک پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نہ دینے والے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز اب سڑکوں پر نہیں آسکیں گے

کراچی میں ڈمپر اور واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد

خلیج اردو
کراچی:کراچی میں ٹریفک کی سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نہ دینے والے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ایسے تمام ہیوی وہیکلز اب سڑکوں پر نہیں آ سکیں گے، جبکہ استثنیٰ رکھنے والی گاڑیاں بھی صرف اپنے مقررہ اوقاتِ کار میں ہی چل سکیں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ رزاق آباد میں ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد کیا گیا، جس میں ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button