
خلیج اردو
پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اسلامی سالیڈیریٹی گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم نے 83 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔ مقابلے میں پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 76 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان کیلئے جیولن تھرو میں دو میڈلز جیتنا کھیلوں کے میدان میں ایک نمایاں کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔






