
خلیج اردو
ابو ظہبی: کیرالہ کے 34 سالہ انجینئر اعجاز یونس پزامپلیچرا نے بگ ٹکٹ کے بگ ون مقابلے میں 1 لاکھ 50 ہزار درہم جیت کر اپنی زندگی کا خواب پورا کر لیا۔ اعجاز سات سال سے قطر میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں اور گزشتہ ایک سال سے ماہانہ ٹکٹ خرید کر مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔
اعجاز نے بتایا کہ انہیں بگ ون مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بگ ٹکٹ ٹیم کی جانب سے ای میل موصول ہوئی، جس میں فلائٹ ٹکٹ اور پانچ ستارہ ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا گیا۔ انہوں نے اسٹوڈیو میں جا کر ‘ہائیَر اور لوئر’ گیم میں تمام چھپے نمبر درست اندازے سے پہچان کر ٹاپ انعام حاصل کیا۔
اعجاز کے دوستوں کے گروپ نے بھی خوشی میں حصہ لیا اور جیت کی رقم آپس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعجاز نے کہا: "اپنی حصے کی رقم سے میں اپنی بیوی اور بیٹے کے لیے تحائف خریدوں گا۔” گروپ نے اپنی قسمت کو برقرار رکھنے کے لیے اگلا ٹکٹ بھی خرید لیا ہے۔







