پاکستانی خبریں

پاکستان اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے عزم پر قائم

خلیج اردو
پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق حالیہ اشتعال انگیز بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان بھارت کی توسیع پسندانہ اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خدشات پیدا کرتی ہے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی قانون اور تسلیم شدہ سرحدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور خطے میں کشیدگی نہ بڑھائے۔

پاکستان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کی بجائے اپنے شہریوں اور اقلیتوں کے تحفظ پر توجہ دے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button