
خلیج اردو
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور پیپلزپارٹی شہر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ با اختیار بنانے کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے، جبکہ پنجاب کی مثال دی جا رہی ہے جہاں اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم زیادہ شور مچاتی ہے اور وہ کراچی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کراچی سندھ کا دل ہے اور شہر کی ترقی اور ہم آہنگی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی رویے نے ماضی میں شہر کی سماجی ترقی کو نقصان پہنچایا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کے ترقیاتی اقدامات اور اربوں روپے کے منصوبے شہر کی بہتری کے لیے جاری ہیں۔






