پاکستانی خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر: بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور معلوماتی جنگ نئے محاذ

خلیج اردو
راولپنڈی: مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور اطلاعاتی محاذ پر جاری جنگ نئے چیلنجز ہیں، تاہم قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے۔ وہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔

شرکاء کو علاقائی و داخلی سیکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوال و جواب کے سیشن میں موجودہ سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ خطہ جیوپولیٹیکل مقابلے، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک باوقار ملک ہے اور دنیا میں اپنی صحیح جگہ ضرور پائے گا، جبکہ معرکہ حق میں افواج اور اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی نے پاکستان کے عالمی قد میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی وحدت ہی سب سے بڑی طاقت ہے اور پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جبکہ پائیدار امن و استحکام کیلئے قومی ہم آہنگی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔

ورکشاپ کے شرکاء کو اسمگلنگ، منشیات اور منظم جرائم کے خلاف ملک گیر آپریشنز، غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی اور بارڈر کنٹرول اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button