
خلیج اردو
شارجہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ کلاسک گاڑیوں کے پرانے لائسنس پلیٹس کو نئے کیٹیگری کے پلیٹس سے بدل دیا جائے گا، یہ عمل پیر، 16 فروری 2026 سے مخصوص مقامات پر ہوگا۔
کلاسک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے لیے نئی کیٹیگری کے پلیٹس کا اعلان 23 دسمبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ ان میں کلاسک گاڑیوں کے لیے فرسٹ کیٹیگری اور پرائیویٹ پلیٹس، اور موٹرسائیکل کے لیے فرسٹ کیٹیگری شامل ہیں۔
پلیٹ تبدیلی کے مقامات:
-
شارجہ رجسٹریشن ولیج
-
شارجہ کلاسک کار کلب
-
خورفکان رجسٹریشن ولیج
رہائشیوں کو ان پلیٹس کو ایمریٹس آکشن کے تعاون سے خریدنے کا موقع ملا تھا، اور متعدد آپشنز فراہم کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق نئی کیٹیگری کے پلیٹس کلاسک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کو اعلی معیار اور منفرد خدمات فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہیں۔






