
خلیج اردو
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 گروپس کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔ گروپ ون میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔ گروپ 2 میں انگلینڈ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ کل پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔
آسٹریلیا اس بار سپر 8 مرحلے تک نہیں پہنچ سکا۔





