
خلیج اردو
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پہلا روزہ کل رکھا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا، مختلف شہروں سے چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن کی تصدیق کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔
ملک بھر میں مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مسلمان عبادات کے خصوصی اہتمام کے ساتھ ماہ صیام کا آغاز کریں گے۔






