سپورٹس

گلین میکسویل کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

خلیج اردو
آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ کو خیر آباد کہہ کر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز حیدرآباد کنگز مین نے گلین میکسویل کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل اس سے قبل بھارتی لیگ انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت سے معذرت کر چکے تھے۔

آسٹریلوی اسٹار کرکٹر کا کہنا ہے کہ "مجھے پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں۔”

یہ فیصلہ پی ایس ایل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button