سپورٹس

مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں،، چیئرمین پی سی بی نے کہا آپ کھیلیں میں سارے معاملات دیکھوں گا، کپتان ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کی میڈیا سے گفتگو

خلیج اردو
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا:

"چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا، آپ کھیلیں، میں سارے معاملات دیکھوں گا۔”

عماد بٹ نے مزید کہا کہ محسن نقوی نے ہاکی ٹیم پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور جو ٹیم آسٹریلیا گئی وہی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلنے جائے گی۔ انہوں نے کہا:

"ہم نے کوچنگ کے لیے رولنٹ آلٹمینز کا نام دیا ہے۔”

قومی ہاکی ٹیم کے رکن حنان شاہد نے بھی کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے پر وہ چیئرمین پی سی بی کے شکر گزار ہیں۔

یہ بیانات ہاکی ٹیم کے لیے پی سی بی کی مضبوط حمایت اور کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button