خلیجی خبریں

اقوام متحدہ: امریکا نے روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی، ایران کے خطے میں حملوں کیخلاف قرارداد 135 ممالک نے منظور کرائی

خلیج اردو
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے جبکہ 9 ارکان غیر حاضر رہے۔

دوسری جانب ایران کی پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔ خلیجی ممالک کے تیار کردہ مسودے کے حق میں 13 ووٹ آئے، جب کہ چین اور روس اس ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے حملوں کی مذمت کے لیے قرارداد 135 ممالک نے اسپانسر کی، جس میں پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش کردہ قرارداد کا شریک معاون تھا۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے کے ممالک کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر روک دے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قرارداد ایران کے خلاف عالمی دباؤ بڑھانے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاہم روس اور چین کی غیر حاضری خطے کی پیچیدہ جیوپالیٹیکل صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button