عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی، سینٹ کام کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

خلیج اردو
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دونوں جہاز ایرانی ساحل پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ایرانی بحریہ کے مطابق یہ اقدام آبنائے ہرمز کے حفاظتی نظام کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کے جواب میں کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایرانی پرچم بردار ٹینکرز ایران کے بندرگاہ چاہ بہار میں لنگر انداز ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے 29 بحری جہازوں کو یا تو واپس مڑنے یا ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کی ہدایت دی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ تجارتی جہازوں کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے میں بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے، جبکہ کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button