
خلیج اردو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا، جہاں ایک طرف صارفین نے دلچسپ تبصروں سے ماحول گرمائے رکھا، وہیں ایک شہری کو مزاحیہ پوسٹ مہنگی پڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ایک رہائشی نے سوشل میڈیا پر "ترنول پھاٹک” کو "آبنائے ہرمز” قرار دیتے ہوئے طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا آزادی اظہار اور قانون کے استعمال سے متعلق نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جہاں مزاح اور قانونی حدود کے درمیان توازن ایک اہم سوال بن چکا ہے۔







