
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام ہلکی سے تیز بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہریوں کو وقتی راحت ملی۔
قومی مرکز برائے موسمیات نے بارش کے پیشِ نظر شام ساڑھے سات بجے تک اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا تھا اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بادل بننے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں العین کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش دیکھی گئی، جبکہ متعدد مقامات پر بچے گھروں کی چھتوں پر بارش سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
بارش العین کے جبل حفیت، گرین مبزرہ، شعبۃ الوطاہ، شعاب الاشخر اور زاخر سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔
ایک اور ویڈیو میں العین۔دبئی روڈ پر الحیر کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا منظر بھی دیکھا گیا، جہاں ڈرائیوروں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی۔







