ٹپسمتحدہ عرب امارات

آپ پر سفری پابندی عائد ہے یا نہیں؟ یہ جاننے کے لیے دبئی پولیس نے ایک جدید سہولت متعارف کروادی

یہ سہولت محض مالی مقدمے کہ وجہ سے لگائی گئی سفری پابندی سے متعلق ہی معلومات فراہم کرتی ہے

اگر آپ کبھی مالی معاملات کے حوالے سے کسی کیس کا حصہ رہے ہیں یا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا آپ پر دبئی  میں سفر کرنے پابندی عائد تو نہیں کی گئی، تو دبئی پولیس نے آپ کی سہولت کے لیے ایک سروس شروع کی ہے جس سے آپ اپنے اوپر بنائے گے کسی بھی مالی کیس کے بارے جان سکتے ہیں اور  آپ پر دبئی سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے یا نہیں، اس متعلق بھی آپ اسی پیلٹ فارم سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی پولیس کے مصنوعی ذہانت کے ڈیپارٹمنٹ کےمطابق کوئی بھی شخص اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے اپنی قانونی حیثیت کے بارے میں جان سکتا ہے۔ اور اپنے اور عائد سفری پابندی کی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سہولت محض مالی مقدمے کہ وجہ سے لگائی گئی سفری پابندی سے متعلق ہی معلومات فراہم کرتی ہے۔ اور وہ ایسا مقدمہ جو دبئی کے اندر درج ہوا ہو۔ اس پورٹل پر دیگر امارات سے متعلق اور دیگر پابندیوں  یا مقدمات کی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

معلومات کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

اس پورٹل سے معلومات حاصل کرنے کی پہلی شرط ہے کہ آپ کے پاس امارات کا شناختی کارڈ ہونا چاہیئے۔

دوسری شرط یہ ہے کہ امارات کے رہائشی ہی اس پورٹل سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

معلومات کہاں سے حاصل ہوگی؟

معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کو دبئی پولیس کی اسمارٹ ایپ (دبئی پولیس ایپ) ڈاونلوڈ کرنی پڑے گی۔

یہ ایپ انڈرائڈ اور آئی او ایس دونو سسٹمز پر ڈاونلوڈ ہو سکتی ہے۔

سفری پابندی کے بارے جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں:

1۔  ایپ ڈاونلوڈ کرنے بعد اسےکھولیں اور سروسز نامی بٹن پر کلک کریں

2۔ دوسرے مرحلے میں individual  کی آپشن کا انتخاب کریں

3۔ تیسرے مرحلے میں criminal status of financial cases کے بارے میں سرچ کریں

4۔ چوتھے مرحلے میں  اپنا امارتی شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے سروس کا انتخاب کریں

واضح رہے کہ اس مضمون میں دی گئی معلومات  کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اوپر بنے کسی مالی مقدمے کی وجہ سے سفری پابندی کا شکار نہ ہوں جس کے باعث آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

اس اپپلیکیشن کے متعلق مزید معلومات کے لیے دبئی پولیس کی درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں:

  https://www.dubaipolice.gov.ae/wps/portal/home/home

 

مزید معلومات کے لیے ویڈیو دیکھیں:

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button