سٹوری

دبئی میں اب خواتین بطور بس ڈرائیور سامنے آگئیں۔

(خلیج اردو ویب ڈیسک) آر۔ٹی۔اے دبئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے مرحلے میں تین خواتین بس ڈرائیورز کو اپنے عملے میں شامل کرلیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواتین کی آسانی کے لیے پہلے مرحلے میں ان خواتین بس ڈرائیورز کو اپنے عملے میں شامل کیا ہے۔

آر۔ٹی۔اے کا کہنا ہے کہ خطے میں دبئی وہ پہلا شہر ہے جس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

"یہ اقدام خواتین کے لیے ایسے شعبے میں نوکریاں پیدا کرے گا جو کہ مردوں کے زیرِ اثر ہے۔یہ اقدام بلاشبہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک بے مثال اقدام ہے جس کا مقصد اس عزم کو پورا کرنا ہے جس کے تحت ادارے میں خواتین اور مرد ملازمین کی تعداد کو برابر کیا جائے گا۔ایسا کہنا تھا آر۔ٹی۔اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب احمد ہاشم بہروزیان کا۔

https://twitter.com/rta_dubai/status/1280106153645662208?s=20

ابتدائی طور پر ان خواتین کو تین محتلف روٹس پر ذمہ داری دی گئ ہے جن میں
1:”سرکلر روٹ 77 جو کہ بنی آس کو ڈیرہ سٹی سینٹر سے T1 اور T3 تک جوڑتا ہے "۔

2:F36 میٹرو ٹرین کا یہ روٹ کو کہ امارات مال دبئی سائنس پارک اور ال برشہ ساؤتھ سے جڑا ہوا ہے۔

3:F70 میٹرو ٹرین کا یہ روٹ جو کہ برجمان ،بر دبئی اور ال فہیدی سے جڑا ہوا ہے۔

آر ٹی اے میں 165 خواتین ڈرائیونگ ٹیکسیاں ، 41 لیموزین اور ایک اسکول بس ڈرائیور شامل ہے۔

بشکریہ:خلیج اردو

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button