متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، اب پاکستان آئے بغیر پنجاب کی زمین کا ریکارڈ حاصل کرسکیں گے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اب پاکستان سفر کیے بغیر پنجاب میں اپنی زمین اور جائیداد کا ریکارڈ حاصل کرسکیں گے۔

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز کردیا ہے۔

دونوں مشنز میں فرد یعنی زمین کی ملکیت کا سرکاری ریکارڈ جاری کرنے کی سہولت بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ سہولت بالخصوص ان پاکستانیوں کے لیے اہم ہے جو پنجاب میں زرعی یا کمرشل زمین رکھتے ہیں اور ملکیت کی تصدیق، انتقال اور ریکارڈ میں تبدیلی جیسے معمول کے کاموں کے لیے پاکستان سفر کرنے پر مجبور ہوتے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

حکام کے مطابق یہ اقدام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل اور آسان بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ پاکستانی شہری مزید معلومات کے لیے ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے یا دبئی قونصلیٹ جنرل کی 24 گھنٹے ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں یا دفتری اوقات میں دونوں مشنز کا دورہ کرسکتے ہیں۔

یو اے ای میں تقریباً 20 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی ترسیلات زر ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جن میں یو اے ای سے 8.80 ارب ڈالر شامل تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button