
(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات اور پاکستانی حکام نے مزدوروں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مزدوروں کو کویڈ 19 سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور پاکستانی حکام مزدوروں کو کویڈ 19 سے بچانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔
ناصر بن التانی آل ہملی منسٹر ہیومن ریسورسز متحدہ عرب امارات اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے اوور سیز پاکستانی سید ذولفقار بخاری کے مابین گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے اور پاکستانی مزدوروں کے متعلق سود مند اقدامات اٹھانے پر اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے ۔
آل ہملی اور ذلفی بخاری کے مابین حالیہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مزدوروں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے مسودے شامل ہیں ۔ آل ہملی نے بیشتر منصوبوں کا ذکر کیا جو متحدہ عرب امارات میں مقیم مزدوروں کے بہتری کے لئے تیار کئے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔
آل ہملی نے مزدوروں کو قبل ازوقت چھٹی لینے کے بارے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر انڈسٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ قبل ازوقت چھٹی کے متعلق مزدوروں کے مسائل جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچائے جس میں بغیر معاوضے چھٹی کے مسائل بھی شامل ہیں ۔
ذلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات کے پاکستانی مزدوروں کے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور کویڈ 19 کی وہائی صورتحال میں مزدوروں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے پر مبارک باد پیش کیا ۔
اس موقع پر عبداللہ آل نومی انڈر سیکرٹری محکمہ ہیومن ریسورسز متحدہ عرب امارات اور غلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستانی سفارتکار کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
source : Khaleej Times







