متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز میں خیرت انگیز کمی

اگست 3 کو متحدہ عرب امارات میں 164 نئے کیسز ریکارڈ

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز میں خیرت انگیز کمی دیکھنے میں ائی ہے اوراگست 3 کو متحدہ عرب امارات میں 164 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 248 افراد صحتیاب ہوکر اسپتال سے فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات میں کویڈ 19 کے مجموعی طور پر 2۔5 ملین ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ اعداد وشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے کیسز کی شرح ٹیسٹوں کے حساب سے باقی ممالک سے بہت کم ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں مجموعی کیسز کی تعداد 61163 ہوگئی ہے جبکہ مکمل صحتیابیاں 54863 تک پہنچ چکی ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس سے  351 اموات واقع ہوچکی ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کویڈ 19 کے خلاف اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور امارات کا شمار ان ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں کویڈ 19 کی وبائی صورتحال سے بہترین حکمت عملی کی بدولت چھٹکارہ حاصل کیا جارہا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button