پاکستانی خبریں

دو لڑکیوں کی اپس میں شادی ، عدالت کا دولہے کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ملزمہ عاصمہ بی بی نے جرمنی کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے سفارتخانے میں درخواست دے رکھی ہے

خلیج اردو   – لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے دو لڑکیوں کی مبینہ شادی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ کو ’دولہے‘ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا ہے

عدالت کی طرف سے  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کا شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے

عدالت میں یہ درخواست نیہا علی نامی لڑکی کے والد سید امجد علی نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عاصمہ بی بی عرف علی آکاش نامی لڑکی نے اپنے کاغذات میں رد و بدل کر کے اپنی جنس بدلی اور ان کی بیٹی سے شادی کر لی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مذہب لڑکیوں کی آپس میں شادی کی اجازت نہیں دیتا اس لیے یہ شادی غیر قانونی اور غیر اسلامی ہے

کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button