دبئی: (خلیج اردو) اردن میں شائع ہونے والے ایک جریدے نے سال 2020 کے 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرصت شائع کی ہے جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیا دیا گیا جبکہ خواتین میں امریکی کانگرس خاتون راشدہ طالب کو سال کی بہتر مسلمان خاتون قرار دیا گیا ہے۔
دی مسلم 500 کے نام سے شائع ہونے والی کتاب باثر مسلمان رہنماؤں اور اسکالرز کی فہرصت شامل ہوتی ہے۔ اس سال شائع ہونے والی کتاب اس سلسلے کی گیارہویں اشاعت ہے۔
کتاب کے ایڈیٹر نے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر دی مسلم 500 انیس سو بانوے میں شائع ہوتی تو میں عمران خان کو مسلم مین آف دی ایئر نامزد کرتا کیونکہ عمران خان نے بہترین پرفارمنس سے پاکستان کیلئے کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔
چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ میں اس بات کا شاہد ہوں جب عمران خان نے 1994 میں کینسر کے خلاف ایک بہترین اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی بہترین مہم چلائی تھی۔ بے شک شوکت خانم کی تعمیر اس عظیم شخصیت کا اپنی والدہ شوکت خانم کیلئے بہترین خراج تھا۔
کتاب کے ایڈیٹر نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کے ویسے تو بہت سے کارنامے ہیں لیکن جس بات کی وجہ سے انہیں بہترین شخصیت چنا گیا ہے وہ ہے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں تناؤ کو کم کرنے کیلئے ان کی مخلصانہ کوششیں۔ جب 2018 کو عمران خان نے وزارت اعظمی کا منصب سنبھالا تواپنے پیغام میں وضح کیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔
عمران خان کتاب میں 16 ویں نمبر پر موجود ہیں اور اس کتاب میں پاکستان کے مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی ، ایرانی رہنما آیت اللہ خامنئی اور دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان شامل ہیں۔
Source: Gulf Today







