پاکستانی خبریں

پاکستان میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کے احکامات جاری

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کے ہدایات جاری کردئے گئے

( خلیج اردو ) پاکستان میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کے ہدایات جاری کردی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 ستمبر کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے بارے ختمی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی ۔

تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے پہلے سٹاپ کو دوبارہ بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع کردیا جائے گا ۔ ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کویڈ 19 کی وبائی صورتحال کے

پیشن نظر پانچ مہینوں سے تعلیمی ادارے بند ہیں اور تعلیمی عمل بند ہے ۔ تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے لئے کویڈ 19 کے خلاف اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button