متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر

سیرین ایئر لائن نے بھی دُبئی اور شارجہ کے لیے پروازوں کا اعلان کر دیا، ٹکٹس کے قیمت باقی ہوئی جہاز کومپنیوں کے مقابلے میں کم ہونے کا امکان ہے

خلیج اردو : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خبر سُنا دی گئی ہے۔پاکستان کے ایک اور نجی ایئر لائن نے اماراتی ریاستوں دُبئی اور شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیرین ایئر لائن جو کہ پاکستان کی تیسری بڑی ایئر لائن ہے، اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد صفدر خان نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ سیرین ایئر کی جانب سے اب اماراتی ریاستوں شارجہ اور دُبئی کے لیے بھی کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دونوں اماراتی ریاستوں کے لیے مسافر پروازوں کا آغاز اکتوبر 2020ء میں ہو گا۔ محمد صفدر خان نے بتایا کہ اس سے پہلے سعودی شہروں جدہ اور ریاض کے لیے بھی بین الاقوامی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔متحدہ عرب امارات میں سیرین ایئر کے کنٹری مینجر سہیل شیخ کا کہنا ہے کہ اب ان کی ایئر لائن کی جانب سے شارجہ اور دُبئی کے لیے بھی اکتوبر میں باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

کورونا وبا کے دوران3 جولائی 2020ء سے لے کر اب تک سیرین کی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اب تک چھ ہزار پاکستانیوں کو امارات سے واپس لایا گیا ہے۔ سہیل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ نئے طیارے کی شمولیت سے سیرین ایئر لائن کو مزید پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ خصوصاً اس کے بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز میں بہت اضافہ ہوگا۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ سیرین ایئر کی جانب سے امارات سے آنے اور جانے والی پروازوں کے کرائے دیگر ایئر لائنز کی نسبت کم ہوں گے جس کے باعث پاکستانیوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد سے آپریٹ کرنے والی نجی ایئر لائن سیرین کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار فلائٹ آپریشنز کا آغاز ڈومیسٹک پروازوں کی صورت میں جنوری 2017ء میں کیا گیا تھا۔ سیرین کے پاس پہلے چار بوئنگ 737-800 طیارے تھے تاہم حالیہ دنوں اس کے طیاروں میں ایک نئے A330-200 طیارے کا بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button