
(خلیج اردو ) سپین کے شہر بارسیلونا میں پاکستانی ڈرائیور میڈیکل سٹاپ کو مفت سفری سہولت مہیا کرتے کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔پاکستانی ڈرائیور سید شیراز کو اسپتال میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جسکو دس دنوں کے لئے بے ہوش رکھا جارہا ہے ۔
سید شیراز کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں متحرک ڈرائیور تھا جس نے میڈیکل سٹاف کو مفت سفری سہولت مہیا کرنے کا اعلان کررکھا تھا خود کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے ۔ سید شیراز کو بین القوامی میڈیا میں نے جو پذیرائی ملی تھی ۔
سپین میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔
Source : International Media