متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد النہیان نے ایک حکمنامہ میں ہدایت کی ہے کہ اسرائل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدے کے بعد اسرائیل بائیکاٹ قانون کا خاتمہ کیا جائے۔
فرمان میں ہدایت کی گئی ہے کہ 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کے مطابق اسرائیل سے متعلق عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ اس حکم کے بعد متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں ذاتی حثیت میں اسرائیل میں موجود کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر سکیں گی۔
یہ صدارتی فرمان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ایک امن معاہدہ کرکے سفارتی تعلقات بحال کر چکے ہیں۔
دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلاقات میں بہتری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک معیشت کی بہتری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے اور صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے پر رضامند ہو چکے ہیں۔
Source : Gulf News







