ٹپس / سٹوری

لیبر کانٹریکٹ آفر لیٹر سے مختلف ہونے کی صورت میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟

نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کے ایک قاری نے ایک ایسا ہی سوال گلف نیوز سے پوچھا

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ نے لیبر کانٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں لیکن لیبر کانٹریکٹ اور آفر لیٹر کے مندرجات میں فرق ہے۔ تو ایسی صورتحال میں یو اے ای کے لیبر لاء کے مطابق آپ کے پاس قانونی چارہ جوئی کے لیے کونسے راستے موجود ہیں؟

نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کے ایک قاری نے ایک ایسا ہی سوال گلف نیوز سے پوچھا، قاری کا کہنا تھا کہ” مجھے دبئی میں ایک کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ابھی دو ہفتے ہوئے ہیں۔ کمپنی نے گزشتہ ہفتے مجھے لیبر کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کو کہا۔ تاہم میں نے کمپنی سے بار بار آفر لیٹر مانگا جو انہوں نے مجھے نہیں دیا۔ لیکن جب مجھے انہوں نے آفر لیٹر دیکھایا تو اس میں اور لیبر کانٹریکٹ (جو میں دستخط کر چکا ہوں) میں بہت بڑا فرق ہے۔ مزید برآں، اب مجھے مزید ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اور ان ذمہ داریوں کی مجھے ٹریننگ بھی نہیں دی گئی۔ میں لیبر کانٹریکٹ پر دستخط کر چکا ہوں اور مجھے ابھی تک ویزے کی درخواست سے متعلق ڈاکومنٹس بھی تک نہیں دیے گئے۔ کیا اس صورتحال میں آپ میری مدد کر سکتے ہیں”؟

جواب:

گلف نیوز نے یہ سوال دبئی میں مقیم ایک وکیل سنیر کمار سے پوچھا۔ سنیر کمار کا کہنا تھا کہ یہ ملازم کی ذمہ داری ہے کہ کو وہ تسلی کر لے کہ ملازمت کا معاہدہ اور آفر لیٹر کے مندرجات ایک جیسے ہیں، یعنی وہ ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہیں۔

سنیر کمار کا کہنا تھا کہ”کوئی بھی آجر یا کمپنی ملازم سے زبردستی آفر لیٹر سے مختلف لیبر کانٹریکٹ پر دستخط نہیں کروا سکتی۔ یہ ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ لیبر کانٹریکٹ پر دستخط کرنے سے پہلے تصدیق کر لے کہ اس میں لکھی تفصیلات آفر لیٹر میں لکھی شرائط کے مطابق ہیں”۔

سنیر کمار کا مزید کہنا تھا کہ” اگر ملازم لیبر کانٹریکٹ سے خوش نہیں ہے، جو کہ آفر لیٹر سے مختلف ہے، اور وہ اس میں تبدیلی کروانا چاہتا ہے تو ایسا صرف آجر کے ساتھ باہمی رضامندی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ بصورت دیگر ملازم لیبر کانٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر سکتا ہے”۔

توافق مراکز

تاہم، یو اے ای کی وزرات برائے ہیومن ریسورس کی جانب سے ایک مفت سروس مہیا کی جاتی ہے۔ جس میں آجر اور ملازمین کے دمیاں تنازعات کا حل کروایا جاتا۔  اس سروس کے ذریعے قانونی سوالات کے جواب دیے جاتے ہیں، اور شکایات کی تحقیقات کی جاتی ہیں اور سفارشات کو وزات کی تصدیق کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

لہذا ایسے ملازمین جو اپنی شکایات وزارت تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ کال سنٹر کے نمبر 80060  رابطہ کر سکتے ہیں۔

کال سنٹر کا نمائندہ قانونی مشورہ دینے کے لیے آپ سے کچھ تفصیلات مثلا پاسپورٹ نمبر یا ورک پرمٹ کے بارے میں ہوچھ سکتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button