خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات میں ہر سال لاکھوں سیاح اور وزٹرز آتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں اور سیاحتی یا وزٹ ویزا کی مدت میں توسیع کروانے کے خواہشمند ہیں تو اس مضمون میں آپ کے لیے تمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہے۔
سب سے پہلے جان لیجیے کہ آپ کا ویزا کس کیٹگری میں آتا ہے۔ کیونکہ مختلف ویزوں کے لیے قوانین مختلف ہیں۔
1۔ طویل مدتی وزٹ ویزا
پہلی کیٹگری طویل مدتی وزٹ ویزا ہے جس کی کل معیاد 90 دن ہے۔
کیا طویل مدتی ویزے کی مدت میں اضافہ یا توسیع ہو سکتی ہے؟
جی ہاں ایسے ویزے کی مدت میں توسیع کروائی جا سکتی۔
اس ویزے کی مدت میں اضافے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی:
1۔ اصل سپانسرڈ پاسپورٹ جس کی مدت ابھی 6 ماہ رہتی ہو کی ایک کاپی
2۔ ویزے کے خواہشمند شخص کی تصویر
3۔ سپانسر کی ملازمت کا اصلی معاہدہ
4۔ کرایہ نامہ کی تصدیق شدہ کاپی
5۔ ویزا سپانسر کرنے والے شخص کے پاسپورٹ کی کاپی۔ خواہ وہ شخص ماں ہے یا باپ
6۔ سپانسر کرنے والے کے ساتھ رشتے کا ثبوت
2۔ طویل مدتی سیاحتی ویزا
دوسری کیٹگری ہے طویل مدتی سیاحتی ویزا کی۔ جس کی کل معیاد 90 دن ہے۔ اس ویزے کی مدت میں بھی توسیع کی جا سکتی ہے۔
اس کی مدت میں اضافے کے لیے درج ذیل کاغذات کی ضرورت ہوگی:
1۔ اصل سپانسرڈ پاسپورٹ جس کی مدت ابھی 6 ماہ رہتی ہو کی ایک کاپی
2۔ ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے شخص کی تصویر
3۔ سپانسر کی ملازمت کا اصلی معاہدہ
3۔ اگر ویزے کی درخواست دینے والا شخص 17 سال سے کم عمر ہے تو اس کے ساتھ کسی کا ہونا ضروری ہے
3۔ قلیل مدتی وزٹ ویزا
ویزوں کی قسموں میں سے تیسری قسم قلیل مدتی یا کم دورانیے کا وزٹ ویزا ہے۔ جس کا دورانیہ 30 دن ہے۔
قلیل مدتی وزٹ ویزے کی مدت میں بھی اضافہ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
اس ویزے کی مدت میں اضافے درج دستاویزات جمع کروانی ہوں گیں:
1۔ اصل سپانسرڈ پاسپورٹ، جس کی مدت کم از کم 6 ماہ رہتی ہو، کی ایک کاپی
2۔ ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے شخص کی تصویر
3۔ ویزا سپانسر کرنے والے شخص کی ملازمت کا اصلی معاہدہ
4۔ کرایہ نامہ کی تصدیق شدہ کاپی
5۔ ویزا سپانسر کرنے والے شخص کے پاسپورٹ کی کاپی۔ خواہ سپانسر کرنے والا شخص ماں ہے یا باپ
6۔ سپانسر کرنے والے کے ساتھ رشتے کا ثبوت
4۔ قلیل مدتی سیاحتی ویزا
چوتھی قسم ہے قلیل مدتی سیاحتی ویزے کی ہے۔
اس ویزے کی مدت یا دورانیہ 30 دن ہے اور اس کی مدت میں اضافے کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
اس درخواست کے لیے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی:
1۔ اصل سپانسرڈ پاسپورٹ کی ایک کاپی، پاسپورٹ کی مدت کم از کم چھ ماہ باقی ہو
2۔ ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے شخص کی تصویر
3۔ اگر ویزے کی درخواست دینے والا شخص 17 سال سے کم عمر ہے تو اس کے ساتھ کسی کا ہونا ضروری ہے
کیا آپ امارات پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں؟
آپ متحدہ عرب امارا پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں اس بات کا انحصار آپ کی قومیت پر ہے یعنی آپ کس ملک کے شہری ہیں۔
انڈین شہری جو عام پاسپورٹ رکھتے ہیں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر 14 دن کا ویزا جاری کیا جاتا ہے۔
اس علاوہ درج ذیل ممالک کے رہائشیوں کو یو اے ای پہنچنے پر ویزا جاری کیا جاتا ہے:
امریکہ کی طرف سے وزٹ ویزا جاری کیا گیا ہو
یا
امریکہ کی طرف سے گرین کارڈ جاری کیا گیا ہو
یا
ایسے افراد جو برطانیہ کا رہائشی ویزا رکھتے ہوں
یا
ایسے افراد کو آمد پر ویزا دیا جاتا ہے جو یورپ کا رہائشی ویزا رکتھے ہوں۔
تاہم ویزا یا گرین کارڈ کی مدت متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ابھی کم از کم 6 ماہ رہتی ہو۔
ویزوں کی مدت میں اضافے درج ذیل فیس ادا کرنی پڑ گی؟
دبئی ویزوں سے متعلق معاملات دیکھنے والے مرکز آمر کال سنٹر کے مطابق 30 دن اور 90 دن کے وزٹ ویزا کی مدت میں 30 دن کے اضافے کے لیے 810 درہم کی فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ اور اسکے بعد ہر 20 دن کے اضافے پر بھی 810 درہم ادا کرنے ہوں گے۔
تاہم 30 دن اور 90 کے سیاحتی ویزے کی مدت میں اضافے کے لیے آپ کو اس ائیر لائین یا سیاحتی ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا جس نے یہ ویزا جاری کیا ہے۔ اگر آپ امارات چھوڑٹے بغیر ہی ویزے کی مدت میں اضافہ چاہتے ہیں تو آپ زیادہ فیس ادا کرنی پڑے گی۔
امارات آمد پر حاصل کیے جانے والے ویزے کی مدت میں اضافہ صرف ان افراد کے لیے کیا جائے گا جنہوں نے 14 یا 30 دن کا ویزا حاصل کیا ہوگا۔
دبئی کے راستے امارات میں داخل ہونے یا آمد پر حاصل کیے گے ویزے کی مدت بڑھانے کے لیے آپ کو درج ذیل فیسیں ادا کرنا ہوں گی:
30 دن کے ویزے کی مدت میں 810 درہم کی فیس کے ساتھ 20 دن کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ امارات آمد پر حاصل کیا گیا 14 دن کا ویزا 810 درہم میں 14 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے آپ آمر کا سینٹر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آمر سینٹر کا نمبر درج ذیل ہے:
8005111
دیگر امارات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
600 522 222
خیال رہے کہ یہ مضمون کورونا وائرس کے باعث ویزوں کے اجرا میں کی جانے والی تبدیلیوں سے پہلے لکھا گیا ہے۔ یعنی یہ مضمون امارات کے عام حالات سے متعلق ہے۔ تاہم یاد رہے کہ کورونا کے باعث ویزوں کے اجراء اور مدت کے حوالے سے متعدد تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔
Source: Gulf News







