عالمی خبریں

45 کلوگرام وزنی دو اژدھے ایک شخص کے باورچی خانہ میں گھس گئے

دونوں سانپ لڑتے ہوئے باورچی خانے کی چھت سے اندر آئے جس کی وجہ سے چھت کا ایک حصہ ٹوٹا

ویانا(خلیج اردو): آسٹریلیا میں ایک شخص کے گھر کے باورچی خانہ میں دو سانپ پائے گئے۔ دونوں سانپوں کو محکمہ جنگلات کے سپرد کیا گیا۔

کوینز لینڈ میں ڈیویڈ ٹیٹ گھر میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا کہ اس کے گھر کے باورچی خانہ کی چھت گر گئی ہے۔ انہوں نے سوچا کہ بارش یا طوفان بھی نہیں پھر کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ غور کرنے پر اس نے دیکھا کہ دو اژدھے ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے ہوئے فرش پر پڑے ہیں۔

ڈیویڈ کے مطابق انہوں نے سپیرے سٹیون براؤن کو بلا کر صورت حال پر قابو پایا جنہوں نے اژدھے قابو میں کیے۔ ایک سانپ 9 فٹ 2 انچ جبکہ دوسرا 8 فٹ 2 انچ لمبا تھا جو کچن سے بیڈ روم اور لیونگ روم تک آگئے تھے۔

سٹیون براؤن کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ یہ دونوں سانپ کسی مادہ سانپ کی وجہ سے آپسمیں لڑرہے تھے کیونکہ یہ دونوں نر ہیں اور مادہ تلاش کرنے کے باوجود بھی نہ ملی لیکن عین ممکن ہے کہ وہ یہاں کہیں قریب ہو۔

دونوں نر سانپوں کو محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا تاہم ممکنہ طور پر موجودہ مادہ سانپ کو تلاش نہ کیا جا سکا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button