خلیج اردو
2 ستمبر 2020
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے خواتین قیدیوں کی رہائی کیلئےسپریم کورٹ کےاحکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔ یہ ہدایت وزیراعظم نے وزارت انسانی حقوق،اٹارنی جنرل اور بیرسٹرعلی ظفرکے ساتھ مشاورت کے بعد جاری کی ہے۔
مسٹر خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر پورا اترنے والی انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی رہائی ہوگی۔
غیرملکی قیدی خواتین کے حوالے سے بھی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔






