خلیج اردو
09 ستمبر 2020
واشنگٹن: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان 13 اگست کو اعلان کردہ تاریخی امن معاہدہ پر اگلے ہفتے دستخط ہوں گے۔
دونوں ممالک اس تاریخی معاہدے ابراہیم ایکارڈ پر 15 ستمبر کو امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں دستخط کریں گے۔
13 اگست کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یو اے ای اور اسرائیل میں 18 ماہ کی مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا ہے جس میں متحدہ عرب امارات اسرائیل سے تعلقات معمول کے مطابق بنائے گا جبکہ اسرائیل مغربی ساحل سے اپنا قبضہ ختم کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جائیں گے جہاں وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
אני גאה לצאת בשבוע הבא לוושינגטון, בהזמנת הנשיא טראמפ, ולהשתתף בטקס ההיסטורי בבית הלבן לכינון הסכם השלום בין ישראל לאיחוד האמירויות!
— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) September 8, 2020
Source : Khaleej Times







