خلیج اردو
09 ستمبر 2020
اسلام آباد: سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستن ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد علی گوندل بازیاب ہوکر گھر واپس پہنچ گئے۔ پاکستان کے الکٹرانک میڈیا نے ان کی بازیابی کی خبر نشر کی جس کے بعد صحافی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
I am back and safe, and I am thankful to all friends who were worried for me.
— Sajid Gondal (@sgondal) September 8, 2020
ساجد گوندل کے نام سے موجود اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ میں خیریت سے گھر واپس پہنچ گیا ہون ان تمام دوستوں کا شکریہ جو میرے لیے فکرمند تھے۔
ساجد گوندل جمعرات کے روز اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی بازیابی کا حکم دیا تھا جبکہ پاکستان میں لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیشن نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔
گزشتہ روز ساجد گونل کے اہل خانہ نے وزیر اعظم آفس کے سامنے احتجاج کرکے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا.
وزیر اعظم آفس کے سامنے ساجد گوندل کی بازیابی کیلئے مظاہرہ
https://www.khaleejurdu.com/pakistan-news/recover-secp-official-sajid-gondal/
وزیر اعظم نےاس احتجاج کے بعد نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی کمیٹی قائم کرکے معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی تھی تاہم اب ساجد گوندل کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔
ساجد گوندل کی گمشدگی یا اغوا کیے جانے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی مکمل پیروی کے بعد ذمہ داران کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
اس سے قبل بھی اسلام اباد سے اغوا کے کئی واقعات رونماہو چکے ہیں جس کی انکوائری کا حکم تو دیا جاتا ہے تاہم بعد میں معاملہ سردخانے میں چلا جاتا ہے۔
حال ہی میں سنیئر صحافی اور حکومت اور مختلف اداروں کے ناقد مطیع اللہ جان بھی اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے تھے تاہم اس معاملے کے بارے میں حقائق سامنے نہیں آئے۔






