
خلیج اردو
12 ستمبر 2020
واشنگٹن: متحدہ عرب امارات کے بعد سلطنت بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نےایک ٹویٹ میں ایک اور تاریخی پیش رفت سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور سلطنت بحرین نے امن معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اگلے تین دنوں میں معاہدے طے پائے گا۔ یہ دوسرا عرب ملک ہوگا جو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا۔
Another HISTORIC breakthrough today! Our two GREAT friends Israel and the Kingdom of Bahrain agree to a Peace Deal – the second Arab country to make peace with Israel in 30 days!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 11, 2020
ٹرمپ نے اسرائیل اور سلطنے بحرین کے درمیان معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ بیان کو بھی ٹویٹ کے ساتھ منسلک کیا ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق ٹرمپ نے سلطنت بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسٰ بن سلمان آل خلیفہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں دونوں ممالک نے آپسمیں سفارتی تعلقات استوار کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
Joint Statement of the United States, the Kingdom of Bahrain, and the State of Israel pic.twitter.com/xMquRkGtpM
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 11, 2020
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا جس سے مشرق وسطیٰ میں امن آئے گا۔
اس معاہدے کے بعد بحرین چوتھا عرب ملک بن گیا ہے جو جس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال ہوں گے۔ اس سے قبل مصر ، اردن اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔
ٹیلی فونک گفتگو میں شاہ حماد اور نتن یاہو نے علاقائی سلامتی کیلئے اسرائیل اور فلسطین تنازع کا مستقل حل ٹو اسٹیٹ پالیسی قرار دیا ۔
بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ حماد نے اس پیش رفت میں امریکی صدر کے کردار کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ٹرمپ سے نائن الیون واقعے کی 19 ویں برسی پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کی گزشتہ ماہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارت اور اسرئیل نے امن معاہدے پر پہنچنے کا اعلان کیا تھا جس کی یاداشت پر دستخط 15 ستمبر کو وائیٹ ہاؤس میں ہوں گے۔
Source : Khaleej Times







