پاکستانی خبریں

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس، ڈی این اے میچ کرنے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں موٹروے پر اجتماعی زیادتی کیس میں پیر کے روز حکام نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے کے بعد اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زیادتی کے دو ملزمان میں سے ایک گو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کا نام شفقت علی بتایا جاتا ہے۔

عثمان بزدار کا ایک ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ "ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے”۔

ایک سینئر پولیس افسر نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے عابد علی نامی دوسرے مبینہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اجتماعی زیادتی کا یہ واقع لاہور سیالکوٹ موٹروے گزشتہ ہفتے ہیش آیا۔ واقعہ کے حوالے سے لاہور شہر کے سی سی پی او نے متاثرہ خاتون کو بھی اس واقعہ ذمہ دار ٹھرایا تھا۔

تاہم سی سی پی او کے اس کے بیان کے بعد سخت عوامی رد عمل سامنے آیا  اور سی سی پی او سے استعفی طلب کرنے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن سی سی پی او اپنے بیان پر قائم رہے تاہم انہوں پیر کے روز اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button