خلیج اردو
15 ستمبر 2020
نئی دہلی: بالی ووڈ کی انڈسٹری کے اندر اور باہر ایک عرصہ سے اقرباپروی زیر موضوع رہا ہے۔ اکثر فنکار جن کا تعلق بالی ووڈ کے کسی فنکار گھرانے سے نہیں وہ الزام لگاتے رہتے ہیں کہ انڈسٹری میں انہیں کام ملنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کا تعلق فلمی گھرانوں سے نہیں۔
یہ فنکار اکثر موقف اپناتے ہیں کہ فلمی ستاروں کے بچے جلد سے کسی فلم میں کردار کا موقع پا لیتے ہیں جبکہ صلاحیتوں کے باجود انڈسٹری سے باہر کے فنکاروں کو موقع نہیں دیا جاتا اور انہیں کامیابی کیلئے بڑی پاپڑ بھیلنے پڑتے ہیں۔
اس حوالے سے بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا راناؤت اکثر سخت الفاظ کے ساتھ بڑے بڑے فلمی ستاروں پر تنقید کرتی نظر آتی ہے اور وہ متواتر الزام لگاتی آرہی ہے کہ کچھ فلم ساز، ہدایتکار اور فلمی ستارے من چاہی لوگوں کو فلموں میں کام کرنے دیتے ہیں اور انڈسٹری سے باہر سے آنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔
اس بحث کو کنگنا نے کئی اہم مواقع پر زندہ رکھا ہے اور وہ مشہور ہدایکار کرن جوہر پر اقرباپروری کا سرخیل ہونے کا الزام ان کے منہ پر کئی مرتبہ لگا چکی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی نوجوان اداکار سوشانٹ سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے واقعے کے بعد یہ موضوع ایک بار پھر زبان زدعام ہے۔ کنگنا اور ہم خیال لوگوں کا الزام ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو اقرباپروری کا شکار بنایا گیا اور ان پر بڑی فلمی گھروں کی جانب سے پابندی لگائی گئی اور انہیں کام دینا بند کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے جب بھارتی ورسٹائل اداکار پنکج ترپاٹھی سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نےکبھی اقرباپروری کا سامنے کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اب عوام کے فیصلے کا دور ہے، عوام اچھے یا برے کا فیصلہ کر دیتی ہے اور وہ کسی کی قابلیت کو جانچنے کا بہتر پیمانہ ہے۔
پنکج نے بتایا کہ انڈسٹری میں کام کے دوران میرا تجربہ کافی مختلف رہا ہے، مجھے اقرباپروری کا کبھی سامنا نہیں رہا ۔ میں نے محنت کی اور اپنی لگن سے خود کیلئے جگہ بنائی اور اس سفر میں مجھے اقرباپروری کا خیال ہی نہیںرہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ میری ذات تک ہے اور اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ فلمی ستاروں کے بچوں کو آسانی سے اہم کردار نبانے کو ملتے ہیں یا انڈسٹری میں آسانی سے جگہ بنا لیتے ہیں۔
گینگ آف واسے پور کے اہم کردار پنکج ترپاٹھی نے وضاحت کی کہ میں اگر اقربہ پروری کا شکار نہیں ہوا تو نے دیکھا ضرور ہے کہ کیسے لوگ اس کا شکار ہوتے رہے ہیں۔
44 سالہ مسٹر ترپاٹھی نے بتایا کہ بالی ووڈ میں اس کی کاوش کا سب کو پتہ ہے اور خود کو نمایاں بنانے کیلئے جو محنت کی اس سے ایک مقام بنا لیا ہے۔ جن لوگوں کو آسانی سے انڈسٹری میں جگہ ملتی ہے اور ان میں قابلیت نہ ہوں تو زیادہ عرصہ وہ خود کو قائم نہیں رکھ پاتے۔
پنکج ترپاٹھی ایک مہذب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بیہار سے آکر ممبئی میں اپنی محنت سے اپنا لوہا منوایا۔وہ مشہور فلم گینگ آف واسے پور ، نیوٹن م بریلی کی برفی ، فکرے ، سٹری ، مسان جیسی کامیاب فلموں سمیت نیٹ فلکس کی مشہور سیریز سیکریڈ گیمز میں اپنی اداکاری کا لوہا منو چکے ہیں۔







