خلیج اردو
24ستمبر 2020
کویت شہر: پاکستان نے زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ کرنے کیلیے کویت میں اپنے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان 1 لاکھ سے زائد ہنرمند افراد کویت بھجوائے گا جس سے نہ صرف پاکستانیوں کیلیے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ کویت جاکر جب یہ پاکستانیز اپنے ملک پیسے بھیجیں گے تو اس سے زرمبادلہ کے زرخائر میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تارکین وطن اور انسانی وسائل زلفی بخاری کے مطابق پاکستان 1 لاکھ ہنرمند افراد کویت بھیجے گا۔ اس حوالے سے کویت کو باضابطہ درخواست کی گئی ہے اور وہاں سے جواب کا انتظار ہے۔
وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کے ایک عہدیدار نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو بتایا ہے کہ پاکستان مختلف شعبوں کے ہنرمند افراد کو کویت بھیجنے کیلئے کوششوں میں ہے۔
زلفی بخاری کے مطابق دونوں ریاستوں کے درمیان معاہدہ ہونے سے قبل پاکستانی کویت میں ملازمت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ معاہدے سے قبل کویت نے میڈیکل کے شعبے میں 444 افراد کو نوکریں دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل 2019 میں پاکستان اور کویت کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیرہنرمند افراد کویت جاکر ملازمت کر سکیں گے۔
2011 میں کویت نے پاکستان سمیت ایران ، عراق ، شام اور افغانستان کے شہریوں پر ملک میں داخلے کی پابندیاں لگائی تھی۔ اس سلسلے میں کویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح آل احمد آل جبیر آل صباح نے حالیہ دورہ پاکستان میں کہا تھا کہ وہ پاکستانیوں کیلئے ویزہ پر پابندی ہٹانے سے متعلق مخلصانہ کوششیں کرے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2019 میں 116000 پاکستانی کویت میں رہائش پزیر ہیں۔






